ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 160حج کمیٹی کے رکن سابق نائب صدر حامد انصاری کے بیان سے متفق نہیں

160حج کمیٹی کے رکن سابق نائب صدر حامد انصاری کے بیان سے متفق نہیں

Sat, 12 Aug 2017 02:35:40    S.O. News Service


اندور:11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک کے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس اور تکلیف کا احساس ہونے کی سابق نائب صدر حا مد انصاری کے حالیہ بیان سے حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن عنایت حسین قریشی نے آج اختلاف کا اظہار کیا۔قریشی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں انصاری کے بیان سے قطعی اتفاق نہیں رکھتاہوں۔ بھارت میں مسلمان ہی نہیں، تمام مذہبوں کے لوگ محفوظ ہیں۔انصاری نے نائب صدر کے عہدے سے اپنی الوداعی سے عین پہلے کہا تھا کہ ملک کے مسلمانوں میں بے چینی کا احساس اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔ملک میں بھیڑ کی طرف سے قانون ہاتھ میں لے کر لوگوں کو جان سے مار ڈالنے کے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے قریشی نے کہاکہ ہجومی تشدد کا شکار ہونے والے شخص کا نام چاہے جنید ہو یا سیتارام، ایسے معاملے سراسر غلط ہیں۔ لیکن ان معاملات کو چھوڑ دیا جائے، تو آج کل یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بے وجہ طول دے کر فرقہ وارانہ فضا خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔پورے ملک میں گؤ کشی پر پابندی کا مطالبہ کے سوال پرحج کمیٹی آف انڈیاکے رکن نے کہاکہ اگر گائے کو ہندو اپنی ماں سمجھتے ہیں، تو مسلمانوں کو ان کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہئے۔ قرآن ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ کسی بھی مذہب کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی جانی چاہئے۔لیکن قریشی نے یہ نہیں بتایاکہ اگریہ مذہبی جذبات سے جڑامعاملہ ہے توگوامیں پابندی لگانے سے بی جے پی کے وزیراعلیٰ انکارتودوربیف کی کمی نہ ہونے کاوعدہ کررہے ہیں۔قریشی نے ایک سوال پر واضح کیا کہ وہ ملک کے مسلمانوں کو حج سبسڈی جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو دی جا رہی حج سبسڈی برقرار رکھی جانی چاہیے۔قریشی مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال کی سعودی عرب دورے کے بعد بھارت کے حج کوٹے میں اضافہ کیاگیاہے۔اس کا فائدہ مدھیہ پردیش کوبھی ملاہے.


Share: